Home قومی خبریں شاہین باغ احتجاج پر وزیر قانون روی شنکر پرساد کا بڑا بیان

شاہین باغ احتجاج پر وزیر قانون روی شنکر پرساد کا بڑا بیان

by قندیل

مرکزی وزیر نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ مودی حکومت مظاہرین سے بات چیت کے لیے تیارہے
نئی دہلی: مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے آج مظاہرین کے ساتھ سی اے اے کے ایشوپر بات چیت کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ طے شدہ فریم ورک کے مطابق شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کریں گے۔ اس دوران CAA پران کے شکوک و شبہات کو بھی دور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شاہین باغ میں گزشتہ 15 دسمبر سے ہی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج جاری ہے۔اس سے قبل وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں انتخابی جلسے کے دوران شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف جاری احتجاج پر ایک اشتعال انگیزبیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بابرپور میں ای وی ایم کے بٹن کو اتنے غصے سے دباؤکہ اس کا کرنٹ شاہین باغ پہنچ جائے۔ اسی کے ساتھ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے کہا تھاکہ اگر اقتدار میں آئے تو ہم سرکاری اراضی پر تعمیر مساجد کو مسمار کردیں گے اور ایک گھنٹے میں شاہین باغ کو بھی صاف کردیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ دہلی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہروں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ سے شروع ہونے والے مظاہرے دہلی میں 20 مقامات تکپہنچ چکے ہیں۔ گیٹ 7 جامعہ یونیورسٹی ، شاہین باغ روڈ نمبر 13جنوب مشرقی ضلعے میں لالہ لاجپت رائے مارگ نظام الدین ، ​​جنوبی ضلع کے ڈانڈی پارک ،حوض رانی، مالویہ نگر ، وسطی ضلع میں ترکمان گیٹ ، نارتھ ضلع میں اندرلوک میٹرو اسٹیشن کے قریب ، ڈیری والا پارک آزاد مارکیٹ جنگل والی مسجد ، شاہی عیدگاہ کے مشرقی دروازہ پراحتجاجات مسلسل چل رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment