شہاب الدین کی موت : مانجھی کا لالو خاندان پر حملہ ،کہا،معاف نہیں کیا جائے گا

پٹنہ: شہاب الدین کے معاملے پرراجدچپ ہے۔بس لیپاپوتی والابیان جاری کررہی ہے لیکن اب تک اس نے شہاب الدین کی موت کی تحقیقات کامطالبہ نہیں کیاہے۔اس بارتیجسوی یادومسلمانوں کے غصے کے نشانے پرہیں۔بہار کے سابق وزیراعلیٰ اورہندوستانی عوام مورچہ (ڈبلیو ای) کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ شہاب الدین کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے لالو خاندان پر اشاروں سے حملہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سب کچھ یاد رکھا جائے گا۔ پارٹی کے ترجمان دانش رضوان نے کہا ہے کہ شہاب الدین کی موت کے بعدآر جے ڈی کو دہلی جاناچاہیے۔انہوں نے پیر کو پہلی ٹویٹ میں کہاہے کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال اور وزیراعلیٰ نتیش کمار سے درخواست کرتا ہوں کہ سیوان کے سابق رکن پارلیمنٹ شہاب الدین کی موت کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جانی چاہئیں۔