شاہ سلمان ریلیف مرکز کی سرگرمیوں سے 22 ملین یمنی باشندے مستفیدہورہے ہیں

ریاض:یمن کی آئینی حکومت نے سعودی عرب کے سرکاری امدادی ادارے شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی طرف یمن میں امدادی کاموں اور جنگ زدہ شہریوں کی بحالی کی سرگرمیوں پر ریلیف مرکز کا شکریہ ادا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اور سپریم ریلیف کمیشن کے سربراہ نے ایک بیان میںکہا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے یمن میں 10 کروڑ 74 لاکھ ڈالر مالیت کی امداد تقسیم کی گئی جس سے یمن کے 22 اعشاریہ 5 ملین باشندے براہ راست یا بالواسطہ مستفید ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یمنی حکومت نے ملک کی کئی گورنریوں میںعلاقائی اور عالمی تنظیموں کے تعاون سے جنگ متاثرہ شہریوں کی بحالی کے آپریشن کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر اور دوسرے امدادی اداروں کی جانب سے فراہم کردہ امداد سے یمنی عوام کو درپیش معاشی مشکلات دور کرنے میں مدد ملی ہے۔یمنی وزیر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر یمن میں امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہا ہے۔ سعودی عرب کے امدادی ادارے کی طرف سے فراہم کردہ امداد سے لاکھوں یمنی باشندوں کی مشکلات میں کمی ہوئی ہے اور لوگوں کو سکون کا سانس لینے کا موقع ملا ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*