Home بین الاقوامی خبریں سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس،بیت القدس میں تشددفوری روکنے پر زور

سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس،بیت القدس میں تشددفوری روکنے پر زور

by قندیل

نیویارک:عالمی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہواہے۔ یہ اجلاس بند کمرے میں ہوا جن میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ کشیدگی زیر بحث آئی۔ اجلاس میں پانچ یورپی ممالک نے مشترکہ بیان میں بیت المقدس میں جھڑپوں کے خاتمے پر زور دیا۔ ان ممالک میں چین اور امارات شامل نہیں ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی ممالک میں آئر لینڈ، فرانس، اسٹونیا، ناروے اور البانیا کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تشدد کا سلسلہ فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ مزید شہریوں کو نشانہ بننے سے گریز کیا جائے۔ مقدس مقامات کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔سلامتی کونسل کے اس ہنگامی اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ امارات، ناروے، فرانس، آئرلینڈ اور چین کی جانب سے کیا گیا تھا۔یورپی ممالک نے مزید کہا کہ ہم تمام دہشت گرد کارروائیوں اور غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹوں کے داغے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔اجلاس میں مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے ٹور وینس لینڈ نے اپنے بیان میں ایک بار پھر ایسی کسی بھی اشتعال انگیزی سے اجتناب برتنے پر زور دیا ہے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہو۔

 

You may also like

Leave a Comment