سہ رخی سیریزسے پہلے ہندوستانی خاتون ٹیم کامقابلہ انگلینڈ سے

کینبر:
ورلڈ ٹی 20 کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم جمعہ کو یہاں سہ رخی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ سے بھڑے گی۔ دنیا کی ٹاپ دو ٹیم انگلینڈ اور میزبان آسٹریلیا کے خلاف میچوں سے ہندوستان کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔ ہندوستانی خاتون ٹیم کو آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں پہلی خطابی جیت کا انتظار ہے۔ ہندوستانی ٹیم 2017 ون ڈے ورلڈ کپ میں خطاب جیتنے کے قریب پہنچی تھی لیکن فائنل میں اس کوانگلینڈ کے خلاف نو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے ایک سال بعد ہندوستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل میں بھی انگلینڈ کے ہی خلاف شکست جھیلنی پڑی۔آئی سی سی مقابلوں کے ناک مرحلے میں ہندوستان کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے کپتان ہرمن پریت کور نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہندوستان دباؤ سے نمٹنے میں ناکام رہا ہے۔ہندوستان کو اگر بڑے ٹورنامنٹ جیتنے ہیں تو اپنی کارکردگی کے علاوہ دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت میں بھی بہتری کرنی ہوگا۔چیف کوچ ڈبلیووی رمن کا بھی خیال ہے کہ سہ رخی سیریز میں کھیلنے سے ہندوستانی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے تیاری میں اچھی مدد ملے گی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا میں ہی 21 فروری سے آٹھ مارچ تک کھیلا جائے گا۔ہندوستان کو گروپ مرحلے میں میزبان آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔بنگال کی رچا گھوش ٹیم میں واحد نیا چہرہ ہیں۔انہیں خواتین چیلنجر ٹرافی میں اچھی کارکردگی کے بعد ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ہریانہ کی 15 سال کی طالبہ شیفالی ورما بھی اپنے پہلے عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ شیفالی نے اپنے پہلے بین الاقوامی سیشن میں کچھ اچھی اننگز کھیل کر متاثر کیا ہے۔میچ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر 40 منٹ پرکھیلا جائے گا۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*