اسکولوں میں نیا نصاب آئے گا،کتابیں بدلی جائیں گی،حکومت کا فرمان جاری

نئی دہلی:حکومت نے اسکول کے نصاب تعلیم میں تبدیلی کابڑافیصلہ لیاہے۔ یہ تبدیلی 15 سال بعد اسکول کی تعلیم میں ہونے والی ہے۔اب نئے نصاب کے ساتھ ، این سی ای آر ٹی سے کہاگیاہے کہ وہ پورا نصاب تیارکرے۔وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے کہاہے کہ اسکول کی تعلیم کے لیے قومی نصاب فریم ورک (این سی ایف) 15 سال بعدتبدیل کیاجارہا ہے۔ اس نئے فریم ورک کا مسودہ دسمبر تک تیارہوجائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی ، ممکن ہے کہ نیانصاب اگلے سال مارچ تک تیارہوجائے۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکول کی تعلیم کے لیے نیانصاب تیار کرنے کاکام شروع ہوچکاہے۔توقع ہے کہ این سی ای آر ٹی سے نئے نصاب کے مطابق کتابوں میں ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔ مضامین کے ماہرین اس عمل کو اسکول کی تعلیم کے لیے شروع کریں گے۔ اس معاملے میں ، دسمبر 2020 تک ایک عبوری رپورٹ دی جائے گی۔ امکان ہے کہ یہ نیانصاب مارچ 2021 تک تیارہوجائے گا۔ این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں 1975 ، 1988 ، 2000 اور 2005 میں اب تک صرف پانچ بار تبدیلیاں ہوئی ہیں۔