Home قومی خبریں ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے 150 طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ تقسیم کی گئی

ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے 150 طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ تقسیم کی گئی

by قندیل

طلبا اپنے ہدف کو مقدم رکھیں، تعلیم کو حرز جاں بنائیں: سراج حسین

نئی دہلی: (پریس ریلیز) طلبا قطعی کنفیوزن کا شکار نہ ہوں ہمارا تعلیمی نظام تمام کمزوریوں کے باوجود بہت بہتر ہے۔ اپنے اندر بیداری بڑھائیں، انٹرنیٹ پر موجود معلومات تک رسائی کے باوجود روزانہ کم ازکم ایک اخبار مکمل پڑھنے کا اہتمام کریں، کتابیں علم کا خزانہ ہیں کتا بوں سے تعلق پیدا کریں۔ آپ نے جو بھی کورس لیا ہے اس میں بہترین کار کردگی ہونی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کے چیئر مین ریٹائرڈ آئی اے ایس سراج حسین نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقد اسکالرشپ تقسیم پروگرام میں کیا۔ اس موقع پر ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے 150 بچوں کو اسکالر شپ تقسیم کی گئی۔ صدیق حسن میموریل اسکالر شپ 27 بچوں کو دی گئی،اس کے تحت فی بچہ 30 ہزار روپیہ سالانہ دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ فاونڈیشن کی ریگولر اسکالرشپ یو جی اور پی جی کے بچوں کو دی جاتی ہے اس کے تحت دس ہزار اور پندرہ ہزار سالانہ اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ اس موقع پر 50 یتیم بچوں کو ان کی اسکولی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالر شپ دی گئی۔ پروگرام کا افتتاح فاؤنڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل کے استقبالیہ خطبہ سے ہوا جس میں انہوں نے وژن 2026 کی سرگرمیوں کا تعارف کرایا. جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر افشا رعالم نے اپنی گفتگو میں مستقبل کے کورسیز کے بارے میں بتایا، اور اپنی یونیورسٹی کے متعدد کورسیزکا تعارف کرایا۔ وژن 2026 کے چیئر مین ٹی عارف علی نے کہا آپ کی مدد پوری سوسائٹی کر رہی ہے، اپنے اندر سوشل کمٹمنٹ پیدا کریں۔ یہ اسکالر شپ سوسائٹی کی جانب سے آپ کو ایک پیار ہے، سوسائٹی آپ سے توقع کرتی ہے کہ آپ اچھا پڑھیں گے۔ آپ کو بھی سوشل ریسپانسبلیٹی لینی ہوگی۔
ہمالیہ ڈرگ کے صدر ڈاکٹر سید فاروق نے فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا ایسی این جی اوز کا قیام معاشرے کے لیے بہت کار آمد ہے۔ بچو! یہ وقت آرام کا نہیں کام کرنے کے لیے ملا ہے موجودہ دور کے وسائل سے فائدہ خوب اٹھائیں۔سینئر جرنلسٹ شاہد صدیقی نے کہا ہم سرسید سے مشکل دور میں نہیں ہیں، آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ تعلیم ہیاور معیاری تعیلم وقت کی ضرورت ہے، اپنے خواب کو پورا کرنے کا پلان کریں۔خواتین کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم ٹوئیٹ کی صدر رحمت النسا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اخلاقیات ہمارا سرمایہ ہے، خواب دیکھیں، اور ان کو سخت محنت سے حاصل کریں، بے خوف ہو کر آگے بڑھیں، ناکامیوں کا سامنا کرنا سیکھیں۔اس موقع معروف آرتھو سرجن ڈاکٹر ایم فاروق بھی موجود تھے، بڑی تعداد میں بچوں کے سرپرستوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی نظامت وژن 2026 کے پبلک ریلیشنز چیف ڈاکٹر رضوان فلاحی نے کی۔

You may also like

Leave a Comment