Home قومی خبریں سپریم کورٹ کی ہدایت،ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل خان کی والدہ کی درخواست پرسماعت مکمل کرے

سپریم کورٹ کی ہدایت،ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل خان کی والدہ کی درخواست پرسماعت مکمل کرے

by قندیل

نئی دہلی:گورکھپورکے ڈاکٹر کفیل خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کو15 دن میں درخواست نمٹانے کاحکم دیاہے ۔کفیل کی والدہ نزہت نے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کفیل کی رہائی کا مطالبہ کیاگیاہے۔ کفیل کی والدہ نزہت پروین نے سپریم کورٹ میںدرخواست دائر کی تھی اور اسے عدالت میں پیش کیاتھااور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا الزام ہے کہ اتر پردیش حکومت نے ڈاکٹر کفیل پر غیر قانونی اوربدنیتی سے راسوکالگایاہے ۔

You may also like

Leave a Comment