سورو گنگولی اسپتال سے فارغ ،شائقین کا شکریہ ادا کیا

 

کولکاتہ:ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیئرمین اور ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ سوروگنگولی کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں کولکاتہ کے ووڈ لینڈز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں اب ڈاکٹروں نے انہیں فارغ کردیا ہے۔ اس کے بعد دادا نے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ ووڈ لینڈ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد گنگولی نے اسپتال کے باہر شائقین کے سامنے کچھ الفاظ کہے۔ اس دوران انہوں نے اسپتال اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا میں بالکل ٹھیک ہوں۔اسپتال کے باہر سورو گنگولی کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*