سوفی صدویکسین لگانے والے گاؤں کوپچاس ہزارروپیے کی خصوصی مددملے گی:پنجاب حکومت

چنڈی گڑھ:دیہاتوں میں کورونا ویکسینیشن کو فروغ دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے منگل کوایک اہم اعلان کیاہے۔وزیراعلیٰ نے حفاظتی ٹیکے لگانے میں 100 فیصد ہدف حاصل کرنے والے دیہات کو 10 لاکھ روپے کے خصوصی بجٹ دینے کااعلان کیا ہے۔اس کا اعلان ریاستی حکومت کے ’کورونا فری پنڈ کمپئین‘ کے تحت کیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کیپٹن امریندرسنگھ نے سر سرپنچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گاؤں کو جنگ میں آگے رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے سرپنچوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ترغیب دیں اور یہاں تک کہ اگر ان میں ہلکی علامات ظاہر ہوں تو بھی انہیں ویکسین دیں۔ انہوں نے گرام پنچایتوں کے 2000 سے زائد سربراہان / ممبران سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ حکومت نے سرپنچوں کو اپنے پنچایت فنڈ سے ایمرجنسی کوویڈ کے علاج کے لیے 5000 روپیہ روزانہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ یہ حد زیادہ سے زیادہ 50 ہزارروپے تک جاسکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ لوگوں کو کورونا کے مضر اثرات سے آگاہ کرنابہت ضروری ہے اوریہ خصوصی بیداری کیمپوں کے ذریعے ہی کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کورونا انفیکشن کی علامات کے جلد پتہ لگانے اور ان کے علاج کی ضرورت پر بھی زور دیا۔