Home متفرقاتمراسلہ بھارت کو ساٹھ میٹرک ٹن آکسیجن کی دوسری کھیپ،سعودی عرب کا شکریہ-ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ

بھارت کو ساٹھ میٹرک ٹن آکسیجن کی دوسری کھیپ،سعودی عرب کا شکریہ-ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ

by قندیل

بھارت میں کووڈ-19 کی وبا زوروں پر ہے، پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے، کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ستائیس ملین سے متجاوز ہوچکی ہے، ہسپتالوں میں بیڈ کی قلت کا چوطرفہ شکوہ ہے، ویکسین کی شدید قلت کا سامنا ہے، آکسیجن کی قلت کے سبب اموات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں، اور قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں نعشوں کی قطاریں ہیں، ایسی سخت مصیبت کی گھڑی میں سعودی عرب نے بھارت کو گزشتہ مہینے اپریل میں اسی میٹرک ٹن آکسیجن کی امداد بھیجا تھا، اب مئی کے اخیر میں مزید ساٹھ میٹرک ٹن مائع طبی آکسیجن پر مشتمل تین کنٹینرز کی دوسری کھیپ آرہی ہے جس کی 6/جون تک بمبئی پہونچنے کی امید ہے. اور آنے والے مہینوں میں سعودی عرب مزید سو کنٹینرز آکسیجن کی امداد فراہم کریگا. بہارت کے وزیر پٹرولیم نیچرل گیس اینڈ اسٹیل نے یہ خبر ٹویٹ کرتے ہوئے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے.
اس عظیم کار خیر کا حقیقی محرک در حقیقت وہ قرآنی پیغام ہے جس میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا تمام انسانوں کی جان بچانے کے برابر ہے۔ اس عظیم انسانیت نوازی پر بھارتی عوام کی زبان کلمات تشکر سے لبریز ہے اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور ان کے اعوان وانصار کو دعائیں دے رہی ہے۔سعودی عرب کی انسانیت نوازی کی ایسی بے شمار مثالیں ہیں جن پر سعودی عرب کو جتنی بھی داد تحسین دی جائے کم ہے۔ سعودی عرب کا یہ عظیم احسان ان بد طینت سیاسی کھلاڑیوں کے لیے تازیانہ عبرت ہے جو مصیبت کی اس گھڑی میں مذہبی نفرت کے زہر سے ملک کی فضا کو مسموم بنانے کی ناپاک کوششیں کرتے آئے ہیں اور کر رہے ہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی عوام ان زہر افشانی کرنے والوں کا محاسبہ کرے اور بڑھتی ہوئی نفرت، ظلم وزیادتی، بے انصافی اور بد امنی کے خاتمے کے لیے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے۔ ع
اندھ بھکتوں کو یہی سن کے حیا آئی ہے
ہند والوں پہ سعودی کو دَیا آئی ہے
وہ جو اسلام کو بدنام کیا کرتے ہیں
ان کی خاطر ہی یہ سوغات وفا آئی ہے
رب العالمین اس مملکت انسانیت کی حفاظت فرمائے، اور اس کے مساعی کو قبول فرمائے۔ آمین۔

You may also like

Leave a Comment