ستندرجین کو پلازما تھراپی دی گئی،حالت مستحکم:ذرائع

نئی دہلی:دہلی کے نجی کوویڈ 19 اسپتال کے آئی سی یو میں داخل دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین،کو ہفتے کے روز پلازما تھراپی دی گئی اور ان کی حالت اب مستحکم ہے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ 55 سالہ وزیر کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ جین کی حالت بگڑ نے پر انہیں سرکاری اسپتال سے میکس اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ دہلی کے وزیر ستیندر جین کو پلازما تھراپی دی گئی تھی، اب ان کی حالت مستحکم ہے۔جین کو پہلے راجیو گاندھی سپر اسپیشیلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جمعرات کو وہاں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں نمونیہ ہوا ہے اور جسم میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی ہے، لہذا انہیں آئی سی یو میں داخل ہونا پڑا۔ بدھ کے روز جین کے کووڈ19 سے متاثرہونے کاپتہ چلا۔