سرکار سے جواب مانگناسیاست نہیں ہے:منیش تیواری

نئی دہلی:سنیئرکانگریسی لیڈرمنیش تیواری نے کہاہے کہ میں جینت سنہا کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ کسی سے جواب مانگناسیاست نہیں ہے۔مزدور نقل مکانی کر رہے ہیں۔بھارت کی تقسیم کے بعد سب سے بڑی انسانی آفت ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 25 مارچ سے 16 مئی تک بسوں کا انتظام نہیں کرایاگیا۔ وزیر خزانہ کہتی ہیں کہ ٹرین نے 10 لاکھ لوگوں کوپہنچایاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ 11 کروڑ مزدور ہیں، پھر تین کروڑ 90 لاکھ سڑکوں پر دھکے کیوں کھا رہے ہیں۔بھارت کوراحت پیکیج کی ضرورت تھی،سرکارنے لون میلہ لگادیا۔وبا کو روکنے کے لیے حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن لاگوکیا۔لاک ڈاؤن کا براہ راست اثر کاروبارپرپڑاہے۔ اس دوران لڑکھڑائی معیشت میں نئی جان پھونکنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے 20 لاکھ کروڑ کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے خود کفیل بھارت منصوبہ لانچ کیاہے۔خود کفیل بھارت کی تعمیر کس طرح ہوگی اور اس کے سامنے کیا چیلنجز ہیں،اس پرسیدھاجواب نہیں دیاجارہاہے۔وہیں، بی جے پی لیڈر جینت سنہاسے انھوں نے کہاہے کہ میں انسانیت کے طور پر بھیک مانگ رہا ہوں جو روڈ پر ہیں انہیں گھرپہنچائیں۔ ریاستوں کو اس میں مرکز کا تعاون کرناچاہیے۔ منیش تیواری کے سوال پر جینت سنہانے کہا کہ ہماری حکومت نے کروڑوں لوگوں کو جان بچائی ہے۔انتظامی سمجھداری کی وجہ سے ہم محفوظ ہیں۔