سرکارکسانوں کے ساتھ میٹنگ،میٹنگ کھیل رہی ہے:شیوسینا

ممبئی:شیوسینا نے بدھ کے روز یہ الزام لگایا کہ کسان تحریک پربھارتیہ جنتا پارٹی سیاست کررہی ہے اوربس میٹنگ میٹنگ کھیل رہی ہے۔بی جے پی کی سابق حلیف شیوسینا نے الزام لگایاہے کہ مرکزی حکومت کسانوں کے معاملے کو حل نہیں کرنا چاہتی ہے اوروہ ان کے ساتھ میٹنگ میٹنگ کھیل رہی ہے۔شیوسینانے اپنے ترجمان سامناکے ذریعے کہاہے کہ دہلی کی سردی میں اب تک 50 کسانوں کی موت ہوچکی ہے ، لیکن پھر بھی وہ زرعی قوانین کو مستردکیے بغیرپیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ اداریہ میں پارٹی نے کہاہے کہ مرکزی وزراء اورکسانوں کے مابین آٹھ مرحلہ پر بات چیت کے باوجود ، کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہواہے۔حکومت کو اس میں دلچسپی نہیں ہے۔حکومت سیاست کر رہی ہے اور کسانوں کو تحریک جاری رکھنی ہوگی۔