Home قومی خبریں سرکارگرانے سے فرصت مل گئی ہوتوسرحدکی خبرلے لیجیے

سرکارگرانے سے فرصت مل گئی ہوتوسرحدکی خبرلے لیجیے

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والانے راجستھان میں سیاسی کشیدگی اور لداخ میں چین کے ساتھ تناؤپرمودی سرکارپرحملہ کیا ہے۔ سرجے والا نے ٹویٹ کیاہے کہ اگر مرکزی حکومت کو کانگریس حکومت کوگرانے سے وقت مل گیاہو تووہ لداخ میں چینی فوج کو پیچھے ڈھکیلنے پرتوجہ دے ۔ کانگریس کے ترجمان نے راجستھان میں اشوک گہلوت حکومت پربحران کے لیے بی جے پی کو مورد الزام قرار دیا۔ سرجے والا کا کہنا ہے کہ مودی حکومت چین کی سرحد پر بھارت کے مفادات پر خاموشی اختیار کر رہی ہے۔ رندیپ سورج والا نے ٹویٹ کیاہے کہ اگرآپ کوسیاسی توڑ پھوڑ اور کانگریس حکومت کے خاتمے سے وقت مل گیا ہے تو آپ چین کی سرحد پر بھی توجہ دیں گے۔چینی فوج ہمارے خطے میں جم گئی ہے لیکن قوم کی خدمت کرنے کی بجائے آپ خاموش ہیں۔

You may also like

Leave a Comment