Home قومی خبریں وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا:سردیوں کا موسم ختم ہوتے ہی کم ہوجائے گی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت

وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے کہا:سردیوں کا موسم ختم ہوتے ہی کم ہوجائے گی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت

by قندیل

وارانسی:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سوال پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ سردیوں کا سیزن ختم ہوتے ہی قیمتوں میں کمی آجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین متاثر ہورہے ہیں۔ سردی ختم ہوتے ہی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ پردھان نے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی معاملہ ہے اورمطالبے میں اضافہ کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ سردیوں میں ایسا ہوتا ہے۔دھرمیندر پردھان نے کہا کہ سردیوں کا موسم گذرتے ہی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ ، جس میں اروناچل پردیش ، آسام ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، تریپورہ اور سکم شامل ہیں ،یہ ملک کے تیل اور گیس کے شعبے کے لیے  ضروری ہیں۔ملک میں تیل کے پہلے ذخائر آسام کے ڈیگبوئی اور دولیاجان علاقوں کے قریب دریافت ہوئے اور ملک کے تقریباً18 فیصد تیل کے وسائل شمال مشرقی خطہ (این ای آر) آسام ، اروناچل ، ناگالینڈ ، میزورم ، تریپورہ میں واقع ہے۔ یہاں کے بیشتر علاقے تیل اور گیس سے بھرے ہوئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment