سنجے سنگھ نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی

نئی دہلی:سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد اگلے سال کے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ اتحاد کی بات چیت تیز ہوگئی ہے۔سنجے سنگھ نے ایک ٹویٹ میں واضح کیاہے کہ انہوں نے اکھلیش یادو اور حال ہی میں ختم ہونے والے ضلعی پنچایت انتخابات میں بی جے پی کی جابرانہ پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جہاں پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ میٹنگ کے لیے وقت دینے کے لیے آپ کابہت بہت شکریہ ۔