سنگھ پریوار سرکاری امدد کواپنابتاکرتقسیم کررہاہے،اکھلیش یادوکاالزام

لکھنؤ:اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اورسماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادونے لاک ڈاؤن کے دوران آر ایس ایس کی سرگرمی پر سوال اٹھائے ہیں۔اکھلیش یادونے الزام لگایا کہ رضاکار اداروں اور سرکاری ایجنسیوں سے مل رہی مدد کو آر ایس ایس کا بتا کر بانٹاجا رہا ہے۔اکھلیش یادو نے اتوار کوکہاہے کہ ریاست میں کمیونٹی کچن اور آر ایس ایس کے بھنڈارے میں کوئی فرق نہیں لگتاہے۔ رضاکار اداروں اور سرکاری اداروں سے حاصل امداد کو آر ایس ایس کا بتا کر اور مودی بیگ میں بھرکرکچھ بھاجپائی خاندانوں میں تقسیم کرنا ناقص ذہنیت کو دکھاتا ہے۔ایس پی سپریمواکھلیش یادونے سوال اٹھایاہے کہ سنگھ کاپوسٹرکس طرح لگایا جا رہا ہے؟ بی جے پی کی حکومت کیا سنگھ کا ایجنڈا بڑھانے کے لیے ہی چنی گئی ہے؟اکھلیش یادونے کہاہے کہ پوراملک وائرس کے خلاف جدوجہدمیں متحدہے۔ لاک ڈاؤن کی بھی تمام لوگ حمایت کر رہے ہیں۔مفاد عامہ اورمتعلقہ سرکاری ہدایات پر عمل بھی ہو رہا ہے، لیکن حکومت کے گمراہ کن بیانات سے عوام میں مشکوک حالت بھی بن رہی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی حکومت کی طرف سے بنائے ہوئے ماڈل کامیاب نہیں ہو رہے ہیں۔مزدور اور غریب کوان کے حال پرچھوڑدیاگیاہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*