Home قومی خبریں شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سا لانہ ثقافتی تقریبات انسپائرو اختتام پذیر

شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی سا لانہ ثقافتی تقریبات انسپائرو اختتام پذیر

by قندیل

نئی دہلی:’’ ثقافتی تقریبات کا بنیادی مقصد طلبہ کو تعلیمی،تحقیقی،تخلیقی،تہذیبی اورتنظیمی اعتبار سے متحرک کرنا ہے تاکہ وہ عصرجدید کے مسائل ومشکلات کامقابلہ کرتے ہوئے ملک وسماج کی خوش حالی اور ترقی میں معاون ومددگار ثابت ہوں۔‘‘ان خیالات کا اظہارپروفیسر اقتدار محمد خان،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیزاورڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیزاینڈ لینگویجز نے بزم طلبہ کی جانب سے منعقد سالانہ ثقافتی میلہ ’’انسپائرو ۲۰۲۴ء‘‘کی اختتامی تقریب میں کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ میں ذمے داریوں کا احساس ،اصولوں کی پاس داری ،تنازعات کا حل اور اجتماعی ہدف کے حصول کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔پروفیسر سید شاہد علی،سابق صدرشعبہ اسلامک اسٹڈیز نے فرمایا کہ قرآن کریم کے مطابق انسان اپنی نیت اور کوشش میں آزاد ہے،البتہ نتائج میں وہ مجبور ہے،اس لیے مقابلوں میں شریک تمام طلبہ قابل مبارک باد ہیں۔ بزم طلبہ کے نائب صدرابوسالم یحییٰ اورندا پروین ،کوآرڈی نیٹر،کلچرل کمیٹی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قرأت میں:اول عاکف انیس،دوم ابوظفر،سوم عبدالرحمن،نعت:اول محمدمطلوب رضا،دوم عروج جعفر،سوم محمد منورعالم، ڈبیٹ:اول محمد فیض اشرفی،دوم شفق رئیس خان،سوم انس قریشی، شاعری:اول فردوس رضا،دوم آدتی شرما،سوم ذائنہ امان، بیت بازی:اول ٹیم شاد عظیم آبادی،دوم ٹیم جون ایلیاء ، سوم ٹیم گلزار، مضمون نویسی:اول محمدعمار،دوم خدیجہ،سوم شفیع الحسن،برجستہ تقریر:اول اشتیاق احمد،دوم شیخ عظمی نسیم،ارسلان مہذبی،سوم انمول سنگھ،سلوگن رائٹنگ:اول التمش رضا، دوم سعدیہ پروین، سوم زویا ہارون، خطاطی:اول خنساء،دوم صائمہ ناز،سوم فاطمہ، بیسٹ یوز آف ویسٹ:اول منزہ ناز،دوم زینت انصاری،سوم فضا آفرین اورفوڈ فیسٹیول: اول وافقہ،دوم عروج فاطمہ،سوم محمد نسیم اور عافیہ سلیم نے انعامات حاصل کیے۔حکم کے فرائض شعبہ کے اساتذہ کے علاوہ ڈاکٹر رحمن مصور،ڈاکٹر محفوظ الرحمن، ڈاکٹر صہیب عالم،ڈاکٹر نوشاد منظر،ڈاکٹر شہنواز فیاض،ڈاکٹر ثاقب عمران،ڈاکٹر قمرالدین،جناب ضمیراعظمی نے انجام دیے۔ثقافتی تقریبات کو کام یاب بنانے میں شعبہ کے ریسرچ اسکالرس لعل چاند،محمد ثاقب،کلچرل کمیٹی کے رابطہ کارمحمد شہنواز،جویریہ عبداللہ کے علاوہ ثانیہ خان، رومیسہ رانا،ابوالبشر،عبدالعلیم اعظمی،محبوب عالم، مدبرافروز،وسیم احمد،مبشر عبداللہ،عمیر مسرور،انس قریشی، مصطفی دانیال، ناصرہ ساجد، رخسار خاتون، علما، آسیہ پروین،سمیہ رحمان،نشرح ساجد، اورزویاملک وغیرہ کا اہم کردار رہا۔

You may also like