Home قومی خبریں صفا بیت المال سے آٹھ ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم

صفا بیت المال سے آٹھ ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم

by قندیل

حیدرآباد:حافظ مبشر خان انچارج دفتر صفا بیت المال کی اطلاع کے مطابق صفا بیت المال انڈای کے ٹرسٹیان مولانا غیاث احمد رشادی، مولانا فصیح الدین ندوی، مولانا مصدق القاسمی، مولانا وسیم الحق ندوی اور مفتی عبد المہیمن اظہر القاسمی نے ۲۲/ مارچ سے نافذ لاک ڈاؤن کے ساتھ ہی ہنگامی میٹنگ کر تے ہوئے یہ فیصلہ لیا کہ محنت مزدوری کر نے والے اور روز مرہ کما کر کھانے والے، مختلف ریاستوں سے روزگار کے حصول کے لیے آئے ہوئے وہ افراد جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی رہائش گاہوں میں محصور ہوچکے ہیں ان افراد کیلئے ایک ہزرروپئے مالیتی راشن پیکیجس تیار کئے جائیں چونکہ صفا بیت المال گذشتہ چھ سال سے سروے کا منظم نظام رکھتا ہے جس کی وجہ سے سات سے آٹھ ہزار مستحق خاندانوں کی تفصیلات دفتر پر موجود ہیں جنہیں صفا بیت المال نے سفید استحقاق کارڈ جاری کیا ہے تو اولین مرحلہ میں ان خاندانوں تک راشن پہنچایا جائے الحمد للہ روزانہ ایک محلہ کے مستحق افراد کی فہر ست تیار کر تے ہوئے راشن پہنچانے کا جو سلسلہ شروع ہوا مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا غیاث احمد رشادی نے اپنی راست نگرانی میں ہر محلہ کے مقامی نمائندوں کی رہنمائی میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا، جو آج تک احمد للہ جاری ہے، اب تک آٹھ ہزار خاندانوں میں اسی لاکھ روپئے (8000000) روپئے مالیتی رشن تقسیم کیا جاچکا ہے،جن محلوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں:ملک پیٹ، یاقوت پورہ، عنبرپیٹ، ضیاء گوڑہ اپو گوڑہ مادانہ پیٹ، وٹے پلی،چنتل میٹ، رسول پورہ، کشن باغ، میر محمود پہاڑی، ریاست نگر، معین باغ، مرادنگر حسن نگرجھرہ،افضل نگرنالہ،ملہ پلی, راجندرنگرآصف نگر،گولکنڈہ، سکندرآباد، کاچی گوڑہ، بندلہ گورہ، وادی مصطفی،غوث نگربارہ نمبر گلی،ودی صالحین،حبیب نگر،گرین سٹی،اتاپورشاہین نگ،سلیمان نگر پلّر نمبر 244،،قادری باغ، وارم گڈہ ریلوے گیٹ، ان ٹی آر نگر،صفدر نگر بو رابنڈہ اور غازی ملت کالونی وغیرہ،واضح ہو کہ دس کلو سونا مسوری چاول، تیل،شکر کھجور، نمک،مرچی، ادرک لہسن، املی، چائے پتی،اچار وغیرہ پر مشتمل ایک ہزار روپئے مالیتی یہ راشن روزانہ ہی سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے پہنچایا جارہا ہے، ان شا ء اللہ جب تک لاک ڈاؤن رہے گا راشن تقسیم کا یہ سلسلہ جاری رہے گا صفا بیت المال کے دفتر پر ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئیں کہ فلاں جگہ مہاراشٹرا، آسام یوپی و غیرہ کے مزور پیشہ لوگ اپنی رہائش گاہوں میں بے بسی کے عالم میں بیٹھے ہوئے ہیں، صفا بیت المال کی ٹیم نے وہاں تک پہنچ کر ان میں نقد رقم اور راشن پہنچانے کا اہتمام کیا ہے، اہل خیر حضرات سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان ہنگامی حالات میں دل کھول کر تعاون کریں۔

You may also like

Leave a Comment