صدر جمہوریہ نے عید کی مبارکباد دی ،رہنما اصولوں پر عمل کی اپیل کی

نئی دہلی:صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کو عیدالفطر کی مناسبت سے ملک کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی اور ان سے اپیل کیا ہے کہ وہ کویڈ 19 کو شکست دینے کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔ نیز ملک اور معاشرے کی بہتری کے لیے کام کریں۔صدر نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عید الفطر کا مقدس تہوار رمضان کے آخر میں اخوت اور خیر سگالی کے موقع کے طورپرمنایاجاتاہے۔رام ناتھ کووند نے کہاہے کہ عیدالفطر نے بھی انسانیت کی خدمت کی طرف رخ کرنے اور زندگی میں بہتری لانے کا ایک موقع کے طور پر منایا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب ایک عہد کریں کہ کوویڈ 19 کی اس وباء میں ، ہم تمام قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے اورمعاشرے اور ملک کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر میں تمام ملکوں خصوصاََ مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔اسی دوران دہلی میں مقیم جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے جمعرات کے روز طلباء ، اساتذہ اور غیر تعلیمی عملہ کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔انھوں نے کہاہے کہ بہتر دن آرہے ہیں۔اختر نے مبارکبادی خط میں لوگوں کو موجودہ صورتحال میں مثبت رہنے کی ترغیب دی۔انہوں نے لکھا ہے کہ آئیے ہم مل کرعیدکے موقع پر اپنی کبھی ختم نہ ہونے والی امیداور اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے دعا کریں تاکہ ہم کوویڈ 19 وبا کے خلاف جنگ میں مضبوطی سے کھڑے ہوسکیں۔