صدرجمہوریہ نے ڈاکٹر ذاکر حسین کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنے سابق صدرجمہوریہ ہندڈاکٹرذاکرحسین کو ان کے یوم پیدائش پر آج راشٹر پتی بھون میں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔صدرجمہوریہ ہند اور راشٹر پتی بھون کے حکام نے ڈاکٹر ذاکر حسین کے پوٹریٹ پرگلہائے عقیدت چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ڈاکٹرذاکرحسین جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانیوں میں تھے۔وہ علی گڑھ مسلم یونی ورسیٹی کے وائس چانسلراوربہارکے گورنربھی رہے ۔بعدمیں وہ صدرجمہوریہ بنے۔سنیئرکانگریسی لیڈرسلمان خورشیدان کے نواسے ہیں۔