نئی دہلی:صدر جمہوریہ رام ناتھ کوونداورنائب صدروینکیانائیڈونے میلاد النبی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے، ’’ پیغمبر محمد ﷺکے یوم پیدائش پر منائی جانے والی عیدالمیلاد یا میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں سبھی ہم وطنوں ، خاص طور سے اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔پیغمبر محمدﷺ کی زندگی بھائی چارے ، رحم دلی اور شفقت کی مثال ہے۔ وہ ہمیشہ انسانیت کے لیے باعث تحریک بنے رہیں گے۔آئیے،ہم سب ان کی حیات اور صفات سے تحریک لے کر سماج کی خوشحالی اور ملک میں امن و سکون برقرار رکھنے کے لیے کام کریں۔ ‘‘نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے میلاد النبی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے اورکہاہے کہ میلاد النبی کے مبارک موقع پر،جسے پیغمبر حضرت محمدﷺ کے یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے، میں اپنے تمام شہریوں کواپنی جانب سے مبارکباداور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صاحب نے بنی نوع انسانیت کو جذبہ ترحم ، رواداری اور عالمی بھائی چارے کا راستی پر مبنی سیدھا راستہ دکھایا۔خدا کرے کہ ان کا ابدی پیغام ایک منصفانہ ، مبنی بر انسانیت اور ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے ہماری رہنمائی کرتا رہے۔
صدر جمہوریہ اورنائب صدرنے میلاد النبی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی
previous post