Home قومی خبریں صدر جمہوریہ اورنائب صدرآج گورنروں، لفٹننٹ گورنروں سے بات کریں گے

صدر جمہوریہ اورنائب صدرآج گورنروں، لفٹننٹ گورنروں سے بات کریں گے

by قندیل

نئی دہلی:صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈوکے ساتھ کووڈ۔19 کے پھیلنے سے پیدا شدہ بحران کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی طرح کوششوں کو فروغ دینے کے مقصد سے کل راشٹرپتی بھون سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنروں، لیفٹننٹ گورنروں اور منتظیمن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں گورنروں / لفٹننٹ گورنروں اور منظیمین کے ساتھ اس طرح کی یہ دوسری ویڈیو کانفرنس ہوگی۔ 27 مارچ 2020 کو منعقدہ پہلی ویڈیو کانفرنس میں 14 گورنروں اور دلی کے لیفٹننٹ گورنر نے اپنے علاقوں کے تجربات سے واقف کرایا تھا۔بقیہ گورنر/ لفٹننٹ گورنر اور منتظمین کل اپنے تجربات سے واقف کرائیں گے۔اس کانفرنس ایجنڈا ہوگا، ریاستوں میں کووڈ۔ 19 کی صورتحال، کمزور طبقات پر خصوصی توجہ کے ساتھ ریڈ کراس کا رول اورنوول کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں تعاون کے سلسلے میں سول سوسائٹی/ رضا کار تنظیموں/ نجی شعبے کا رول ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment