سچن،کوہلی سمیت کئی عظیم کرکٹروں نے ملبورن ٹیسٹ جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کی تعریف کی

نئی دہلی:سچن تندولکر اور وراٹ کوہلی سمیت کئی ہندوستانی کرکٹروں نے ایڈیلیڈ میں شرمناک شکست کے بعد ملبورن ٹیسٹ جیتنے پر ہندوستانی ٹیم کی تعریف کی۔ہندوستان نے دوسرا ٹیسٹ اجنکیا رہانے کی کپتانی میں آٹھ وکٹوں سے جیت سیریز 1-1 سے برابری کی۔ تندولکر نے ٹویٹ کیاکہ وراٹ ، روہت ، ایشانت اور شامی کے بغیر ٹیسٹ جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ ٹیم انڈیا نے پہلے ٹیسٹ کی شکست کو فراموش کرکے عمدہ کارکردگی کی ۔پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے بعد پیٹرنٹی رخصت پر وطن واپس آنے والے کوہلی نے کہاکہ یہ کتنی بڑی جیت ہے۔پوری ٹیم کی طرف سے بہترین کوشش ہے۔ ٹیم اور خصوصا اجنکیا رہانے سے بہت خوش ہوں ، جنہوں نے عمدہ کپتانی کی۔ اور ٹیم کواس مقام پر پہنچایا۔ آسٹریلیا میں موجود روہت شرما نے ٹویٹ کیاکہ ایم سی جی پر ٹیم انڈیا کی بہترین جیت۔ پورے میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین رہی۔ہندوستان کے سابق بلے باز وی وی ایس لکشمن نے گل اور محمد سراج کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس جیت سے بہت ساری مثبت چیزیں آئیں۔رہانے کی ہنر مند کپتانی ، گیندبازوںکی نظم و ضبط کے ساتھ گیندبازی لیکن سب سے بڑی چیز دو نئے کھلاڑیوں کا تعاون ہے۔ دونوں اعتماد سے لبریز تھے اور انہوں نے بڑے میچ کا دباؤ نہیں لیا ۔ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے اس کارکردگی کی تعریف کی ۔ ساتھ ہی عرفان پٹھان نے کہا کہ واپسی آسان نہیں لیکن ہندوستانی ٹیم نے بہترین واپسی کی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*