Home اسپورٹس آئی پی ایل نیلامی:سچن کے بیٹے ارجن تندولکر بیس لاکھ میں خریدے گئے

آئی پی ایل نیلامی:سچن کے بیٹے ارجن تندولکر بیس لاکھ میں خریدے گئے

by قندیل

نئی دہلی:انڈین پریمیر لیگ کے 14 ویں سیزن کے لئے آخری بولی سابق ہندوستانی کھلاڑی سچن تندولکرکے بیٹے ارجن تندولکرکے بیٹے پر لگی ۔ اس کے ساتھ ہی ایک تاریخ بھی رقم ہوئی۔ اس سے پہلے کسی انڈین پریمیر لیگ نیلامی میں ایسا نہیں ہوا تھا ، جو اس بار ہوا۔ اس کے علاوہ نیلامی میں سب سے زیادہ رقم حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اس سال بنایا گیا ، جب کرس مورس کو راجستھان رائلز نے 16 کروڑ 25 لاکھ میں خریدا ۔تاہم آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلنے والے ارجن تندرولکر کو ممبئی انڈینس نے 20 لاکھ روپے کی بنیادی قیمت پر خریدا ، کیونکہ ممبئی کے علاوہ کسی بھی ٹیم نے ان کی بولی نہیں لگائی۔ ایسی صورتحال میں ممبئی کی فرنچائز نے ارجن تندولکرکو اپنے ساتھ شامل کیا ہے۔ ویسے بھی ارجن تندولکرممبئی انڈینس کے لیے ایک طویل عرصے سے نیٹ میں بولنگ کررہے ہیں۔ گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ انڈین پریمیر لیگ کے دوران ارجن تندرولکر بطور نیٹ بالر ممبئی انڈین بھی گئے تھے۔آخر ارجن تندولکرنے کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ در اصل آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی کرکٹر کے بیٹے کو بھی آئی پی ایل کا معاہدہ ملا ہے ، جو کبھی آئی پی ایل کھیل چکا ہے۔ سچن تندولکرنے طویل عرصے سے ممبئی انڈینس کے لیے آئی پی ایل کھیلا ہے اور اب ان کے بیٹے ارجن تندولکرکو بھی آئی پی ایل کا معاہدہ مل گیا ہے۔ اس طرح سے اپنے آپ میں یہ ایک تاریخ ہے ، کیوں کہ اس سے پہلے کبھی کسی کرکٹر کے بیٹے کو آئی پی ایل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس بار ارجن تندولکر آئی پی ایل نیلامی کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment