Home قومی خبریں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت بدستور نازک

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی صحت بدستور نازک

by قندیل

نئی دہلی:سابق صدر پرنب مکھرجی کی صحت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔ جمعہ کو آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال کے مطابق پرنب مکھرجی کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ وینٹی لیٹر سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ اس کی حالت اب بھی نازک ہے۔پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیشیک مکھرجی نے کہا کہ 96 گھنٹے کی نگرانی کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔ میرے والد کے حالت کافی نازک ہے میرے والد نے ہمیشہ کہا کہ میں نے جتنا دیا اس سے کہیں زیادہ ہندوستان کے لوگوں نے مجھے دیا ،برائے مہربانی ان کے لئے دعا کریں۔سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت جمعرات سے بدستور سنگین بنی ہوئی ہے ۔ حال ہی میں ہندوستان کے 13 ویں صدر پرنب مکھرجی کو بھی کورونا مثبت پایا گیا تھا۔ ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے اپنے والد کی خرا ب صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد زندہ ہیں۔سابق صدر پرنب مکھرجی کو پیر کے روز دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment