Home قومی خبریں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے 13 بینک اکاؤنٹ منجمد، دو دن قبل کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کی گئی

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے 13 بینک اکاؤنٹ منجمد، دو دن قبل کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کی گئی

by قندیل

الٰہ آباد:مافیا اور مجرموں کے غیر قانونی قلعوں کو زمین بوس کئے جانے کے نام پر یوگی سرکار نے اب عتیق احمد کی مالی طور پرکمر توڑنے کا بھی مکمل تہیہ کرلیا ہے۔ اسی کڑی میں گینگسٹر ایکٹ کے تحت عتیق احمد کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمدکئے جانے کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ ایس پی سٹی دنیش سنگھ نے بتایا کہ عتیق احمد کے نام سے 13 بینک اکاؤنٹ دستیاب ہوئے ہیں، جن میں 2 بینک اکاؤنٹ پہلے ہی منجمد شدہ ہیں۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت 11 دیگر بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ عتیق احمد کے بینک کھاتوں کی تفتیش کی گئی ، جس میں متعدد اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے ہیں،خلدآبادمیں بینک آف بڑودہ کے 623000 اور 57 لاکھ لوکر گنج انڈین بینک اکاؤنٹ میں جمع ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ اس اکاؤنٹ میں ایم پی فنڈ سے رقم آتی ہے۔ اسی طرح دہلی ، لکھنؤ اور بلرام پور میں کل 13 بینک اکاؤنٹ ہیں۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت تمام بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ عتیق احمد کےخلاف جاری کارروائی کے ایک حصے کے طور پر ، دھومن گنج پولیس نے دو روز قبل عتیق احمد کی ایک اور جائیداد قرق کرلی تھی ۔ اس کی قیمت کروڑوں کی ہے۔ ابھی تک پولیس انتظامیہ اور اے ڈی اے کی ٹیم عتیق احمد کے 200 کروڑ سے زائد کے اثاثوں پر کارروائی کرچکی ہے۔

You may also like

Leave a Comment