سابق انگلش کرکٹر کی پیش گوئی:ہندوستان انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 4-0 یا 3-0 سے شکست دے گا

نئی دہلی:انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی ٹیم کوپلڑا بھاری سمجھا جارہا ہے۔ یہاں تک کہ انگلینڈ کے سابق کرکٹرز بھی ٹیم انڈیا کی جیت کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔ سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے اس سیریز میں ہندوستان کے اس سیریز میں4-0 یا 3-0 سے جیت کی پیش گوئی کی ہے۔ڈیوڈ نے کہاکہ سیریز میں ہندوستانی ٹیم فیورٹ ہوگی لیکن یہ انگلینڈ کے لیے اچھا ہوگا کہ وہ ایک انڈر ڈاگ کے طور پر میدان پرآئیں گے۔ سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کا فائدہ انگلینڈ کی ٹیم کو ہوگا کیونکہ وہاں کے حالات تقریباًہندوستان کی طرح ہیں ۔ اگر میں سیریز میں کسی کی جیت شرط لگاؤں گا تو وہ ہندوستانی ٹیم ہوگی۔سیریز کے نتیجے کی پیش گوئی کرتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر نے ہندوستانی ٹیم کو فاتح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بلا شبہ ہندوستانی ایک بہترین جیت درج کرئے گی۔ سیریز کا نتیجہ 3-0 یا 4-0 ہوسکتا ہے لیکن اگر میں غلط ثابت ہوا مجھے کافی خوشی ہوگی۔ سابق کرکٹر نے ہندوستان کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*