Home بین الاقوامی خبریں روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

by قندیل

ماسکو:امریکا کو جواب دیتے ہوئے روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے بعد کیا گیا۔ امریکہ کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دیا جائے گا، امریکہ نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 اہلکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔24 فروری کو یوکرین پر حملے بعد سے روس کا یہ اقدام واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تیزی سے بگڑتے تعلقات کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔دوسری جانب پولینڈ نے 45 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، پولش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام ہے، روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ روس نے پولینڈ کو یوکرین سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں کسی نیٹو ملک کی فوج سے سامنا ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے۔سلامتی کونسل اجلاس میں روس کی قرارداد مسترد ہو گئی ہے۔ روس نے یوکرین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی قرارداد پیش کی تھیروس اور چین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے دیگر 13 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کا اجلاس آج ہو گا، نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی رکنیت نیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔

You may also like

Leave a Comment