Home قومی خبریں روس نے ویکسین بنالی اورہم خودکفیلی کی بات کرتے رہے:سنجے راوت

روس نے ویکسین بنالی اورہم خودکفیلی کی بات کرتے رہے:سنجے راوت

by قندیل

ممبئی:شیوسیناکے لیڈر سنجے راوت نے نریندر مودی حکومت کو اپنی خودکفالت پر اصرار کرنے پر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے کوویڈ 19 کی ویکسین تیار کرکے پوری دنیا کے سامنے خودکفالت کی پہلی مثال پیش کی ہے جب کہ بھارت بس اس کے بارے میں بات کر رہا ہے۔راوت نے پارٹی کے ترجمان ہفتہ وار کالم میں ویکسین تیار کرنے پر روس کی تعریف کی اور کہاہے کہ یہ ایک سپر پاور ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ روس نے جو مثال قائم کی ہے ، ہندوستانی رہنما اسے ماڈل نہیں مانیں گے کیونکہ انہیں امریکہ سے پیارہے۔اہم بات یہ ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ان کے ملک نے کوروناوائرس کے انفیکشن کے علاج کے لیے دنیاکی پہلی ویکسین تیارکی ہے جو کافی موثر ہے اورانفیکشن کے خلاف مستقل طاقت پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی ایک بیٹی کو بھی قطرے پلائے گئے ہیں۔راوت نے کہاہے کہ جب پوری دنیا یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ روسی ویکسین غیر قانونی ہے ، اس وقت پوتن نے یہ بطور ٹیسٹ اپنی بیٹی کوپلایا اوراس طرح انھوں نے اپنے ملک میں اعتماد پیداکیا۔انہوں نے کہاہے کہ روس نے پوری دنیا میں خود کفالت کی پہلی مثال پیش کی ہے اور ہم صرف خود کفالت کی بات کرتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment