Home نظم رجوع الی القرآن-انتظار نعیم

رجوع الی القرآن-انتظار نعیم

by قندیل
موبائل: 9810841086
یہ ہدایت ہے رب کی یہ قرآن ہے
اپنے بندوں پہ مالک کا احسان ہے
یہ اندھیروں میں روشن کرے زندگی
ہر قدم پر یہ کرتا رہے رہبری
پیروی اس کی کرنے میں ہی شان ہے
یہ ہے نعمت بڑی، یہ ہے رحمت بڑی
ساری دنیا سے بڑھ کر ہے دولت بڑی
یہ زمانے میں مومن کی پہچان ہے
اس سے دلکش کوئی بھی نصیحت نہیں
اس سے بڑھ کر کہیں خیر و برکت نہیں
یہ حقیقت ہے مسلم کا ایمان ہے
یہ سلامت رکھے عظمت کارواں
کر دے آساں ہمارا یہ ہر امتحاں
اس کا کیا کیا نہ امت پہ احسان ہے
اس کو جو تھام لے کامراں وہ رہے
ہو جہاں بھی عزیزِ جہاں وہ رہے
یہ اثر اس کا ہے اس کا فیضان ہے
آؤ پلٹیں کتابِ مبیں کی طرف
اک پیامِ حسیں، دلنشیں کی طرف
یہ شفائے برائے دل و جان ہے
آؤ قرآن سے ہم محبت کریں
رب کے فرمان کی ہم اطاعت کریں
اس سے وابستگی میں بڑی شان ہے

You may also like

Leave a Comment