آر ٹی آئی کے تحت پی ایم کیئرس فنڈ کی معلومات فراہم کرنے سے متعلق عرضی دائر

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ میں معلومات کے حق (آر ٹی آئی) کے تحت معلومات فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم کے شہری تعاون اور ہنگامی صورتحال سے متعلق امدادی فنڈ (پی ایم کیئرس فنڈ) میں حاصل کردہ فنڈز اوراس کے استعمال کرنے کے سلسلے میں جمعرات کے روز ایک درخواست دائر کی گئی ۔ درخواست گزار ایڈوکیٹ سریندر سنگھ ہڈا نے ایک ویب لنک کے ذریعے اس عرضی پر فوری سماعت کی اپیل کی اور اسے 10 جون کو درج کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 28 مارچ کو فنڈ قائم کیا تھا اور تمام ہندوستانی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں ملک کی مدد کے لئے مالی مدد فراہم کریں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ بعد اس فنڈ میں تقریبا 10000 کروڑ روپئے جمع ہوئے ہیں اور یہ رقم وزیر اعظم کے دفتر کے وقار کی بنا پر جمع کی گئی تھی۔ درخواست میں 31 مئی کو اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں ہرشا کنڈ کررنی کو وزیر اعظم کیئرس فنڈ نے اس لئے معلومات دینے انکار کیا تھا کہ آر ٹی آئی ایکٹ 2005 کے تحت یہ فنڈ عوامی اتھارٹی نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے مریضوں کو پیسوں کی اشد ضرورت ہے اور وہ اس صورت حال میں نہیں ہیں کہ وہ پی ایم کیئرس فنڈ میں جمع کرائے گئے فنڈز کے استعمال سے علاج اور مالی مدد حاصل کرنے کے بنیادی حقوق کو نافذ کرسکیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*