آر ایس ایس نے ’غیرملکی‘ ایپ ٹوئٹرکو چھوڑا، دیسی ایپ ’کو ‘پر ایکٹیو

نئی دہلی:ٹوئٹر اور حکومت کے مابین جاری تنازعہ کے درمیان آرایس ایس نے ایک بڑا قدم اٹھاکر غیر ملکی ایپ ٹوئٹر کو پیغام دیا ہے۔ آر ایس ایس نے سودیشی سوشل میڈیا ایپ ’کو‘پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ آر ایس ا یس اور بی جے پی کے کئی رہنما بھی کو پر پہنچ چکے ہیں۔ کوپلیٹ فارم پر آنے کے بعد آر ایس ایس نے اپنے بانی ہیڈگوار کے حوالے سے ایک مراسلہ لکھا ہے۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ’کو‘ نامی دیسی ایپ پرآکر آر ایس ایس نے ٹویٹر کو ایک بہت بڑا پیغام دیاہے۔آر ایس ایس سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اب وہ ہندی میں کو سے متعلق اپنی معلومات شیئر کریں گے۔ اس پر بدھ کے روز آر ایس ایس کی سرگرمیوں سے متعلق پہلی تفصیلات شائع کی گئیں ، جو جمعرات کے روز چترکوٹ میں آرایس ایس کے پانچ روزہ اجلاس کے سلسلے میں تھیں۔