روہت شرما نے پاس کیا فٹنس ٹیسٹ،آسٹریلیا دورے پر ہوں گے روانہ

نئی دہلی:اس وقت ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے، جہاں دونوں ممالک کے مابین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہونا ہے، جو 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا، جو گلابی گیند سے کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم کے لیے  ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ٹیم کے اوپنر روہت شرما چوٹ سے صحت یاب ہوئے ہیں اور فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کر چکے ہیں۔ وہ 14 دسمبر کو آسٹریلیا دورے پر روانہ ہوں گے۔انڈین پریمیر لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ کی انجری کے بعد اوپنر روہت شرما کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) جانا پڑا۔ یہاں طویل عرصے کے بعد ڈاکٹروں کے ذریعہ ا نہیں فٹ قرار دیا گیا ہے۔ 19 نومبر کو بنگلور میں این سی اے پہنچے اور 11 دسمبر جمعہ کو فٹنس ٹیسٹ سے گذرے۔ یہ ٹیسٹ روہت شرما نے پاس کیا ہے اور وہ اب آسٹریلیا کے دورے کے لیے مکمل فٹ ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ انہوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا ہے اور ان کے کھیلنے کا فیصلہ بی سی سی آئی اور سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*