پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل نے بالآخر پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے 42 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن کل یعنی 8 اکتوبر ہے۔ راشٹریہ جنتا دل نے فہرست جاری کرنے سے پہلے ہی اپنے بہت سے امیدواروں کوسیمبل دے دیاہے۔پارٹی کے بہت سے امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جن امیدواروں نے پہلے مرحلے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے ہیں۔ انہیں کل تک فارم کوپْرکرنا ہے۔ آر جے ڈی نے جموئی سیٹ سے وجے پرکاش کو ٹکٹ دیا ہے۔ بی جے پی نے اس نشست سے سابق مرکزی وزیر دگ وجے سنگھ کی بیٹی شرییاسی سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے۔اننت سنگھ کومکاماسے ٹکٹ ملا ہے۔ اننت سنگھ نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کی ہے ۔پارٹی نے شیخ پورہ سے وجے سمراٹ کو ٹکٹ دیا ہے۔ وبھا دیوی آر جے ڈی کے ٹکٹ پر نوادہ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔آر جے ڈی نے پہلے مرحلے میں تین مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان میں گووند پور سیٹ سے محمد کامران ، رفیع گنج سے محمد نہال الدین اوربانکاسیٹ سے ڈاکٹر جاوید انصاری شامل ہیں۔بتادیں کہ پہلے مرحلے کے 16 اضلاع کی 71 اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالنے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کاعمل یکم اکتوبر سے شروع ہوگئی ہے۔ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے۔ امیدوار 12 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے جبکہ پہلے مرحلے کے لیے 28 اکتوبرکوووٹ ڈالے جائیں گے۔
آر جے ڈی نے پہلے مرحلے کے لیے42 امیدواروں کی فہرست جاری کی
previous post