Home قومی خبریں آر جے ڈی نے تین ایم ایل اے کوپارٹی سے نکالا

آر جے ڈی نے تین ایم ایل اے کوپارٹی سے نکالا

by قندیل

پٹنہ:بہارمیں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے اندازمیں تیاری شروع کردی ہے۔ ادھرراشٹریہ جنتادل(آر جے ڈی) نے اسمبلی انتخابات سے قبل اپنے تین ایم ایل اے کو پارٹی سے نکال دیاہے۔ اب یہ ایم ایل اے آر جے ڈی سے آئندہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑ سکیں گے۔راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)نے پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 3 ایم ایل اے کو 6 سال کے لیے پارٹی بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ایم ایل اے میں پریما چودھری،مہیشور یادو اورعلی اشرف فاطمی کے فرزندفراز فاطمی شامل ہیں۔ آرجے ڈی سپریمولالوپرسادیادوکی ہدایت پر ان سب کو 6 سال کے لیے پارٹی سے نکال دیاگیاہے۔معلومات کے مطابق یہ تینوں ایم ایل اے بہار اسمبلی انتخابات سے قبل جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ تاہم اس سے پہلے آرجے ڈی نے ان اراکین اسمبلی پر ایکشن لیا ہے اور انہیں 6 سال سے پارٹی سے باہرکاراستہ دکھایا ہے۔

You may also like

Leave a Comment