آرجے ڈی کا الزام،119سیٹوں پر کامیابی کے باوجود سرٹیفکٹ نہیں دے رہے ہیں ریٹرننگ آفیسرز،نتیش کمار دھاندلی کروا رہے ہیں

پٹنہ:بہار الیکشن کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور آخری مرحلے میں این ڈی اے و مہا گٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلہ ہو رہا ہےـ اسی دوران آرجے ڈی نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزام لگایا ہےـ آرجے ڈی نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر اپنے کامیاب امیدواروں کی لسٹ شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ یہ 119سیٹوں کی فہرست ہے جہاں گنتی پوری ہونے کے بعد مہا گٹھبندھن کے امیدوار جیت چکے ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے انھیں جیت کی مبارکباد دی لیکن اب سرٹیفکٹ نہیں دے رہے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ آپ ہار گئے ہیں ـ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی انھیں جیتا ہوا دکھایا گیا ہے ـ جمہوریت میں ایسی لوٹ نہیں لے گی ـ 119سیٹ جیتنے کے بعد ٹی وی پر 109دکھایا جا رہا ہےـ آرجے ڈی نے الزام لگایا ہے کہ نتیش کمار سبھی افسران کو فون کرکے دھاندلی کروا رہے ہیں ـ فائنل رزلٹ آنے اور مبارکباد دینے کے بعد اب افسران اچانک کہہ رہے ہیں کہ آپ ہار گئے ہیں ـ