ریاستوں کواقتصادی سرگرمیوں پراختیاردیاجائے:بھوپیش بگھیل

نئی دہلی:چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے جمعرات کوکہاہے کہ ملک میں اور بھی زیادہ اقتصادی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت فراہم کی جائے تاکہ علاقے کی آمدنی بڑھ سکے۔انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ ریاستوں کو یہ طے کرنے کی پوری چھوٹ ملنی چاہیے کہ ان کے یہاں کون سی اقتصادی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔بگھیل نے کہاہے کہ ہماری ریاست میں اسٹیل ہے، سیمنٹ ہے۔ اگرملک میں تعمیراتی کام نہیں ہوں گے گا تو ہم اسے کسے دیں گے۔ ایسے میں مطالبہ ہوناضروری ہے اورملک میں اقتصادی سرگرمیاں بھی ہونی چاہئیں۔ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ تجاویزدی ہیں کہ ریڈ زون،گرین زون اوراورنج زون کے بارے میں فیصلہ ریاستی حکومتوں کو کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاہے کہ ریاستی حکومتوں کو اقتصادی سرگرمیوں شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کاحق ہونا چاہیے۔مرکزی حکومت کے حکام کے پاس ریاستوں کے بارے میں ہم کم معلومات ہیں۔ہمارے پاس اس کی زیادہ معلومات ہیں کہ اضلاع یا ریاست میں کون سے کاروبار اور صنعتیں شروع کی جاسکتی ہیں۔بگھیل نے اپنی ریاست کے لیے وزیر اعظم سے 30 ہزار کروڑ روپے کی مالی مددکی مانگ بھی کی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ریل اور ہوا بازی کی خدمات شروع کرنے سے پہلے ریاستوں کو بھی اعتماد میں لیاجانا چاہیے۔