Home اسپورٹس رشبھ پنت مستقبل میں ٹیم انڈیا کا بہترین کپتان ثابت ہوگا: رکی پونٹنگ

رشبھ پنت مستقبل میں ٹیم انڈیا کا بہترین کپتان ثابت ہوگا: رکی پونٹنگ

by قندیل

نئی دہلی:دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو اس میں کوئی شک نہیں کہ اگروکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو مستقبل میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تو وہ ایک کامیاب کپتان ثابت ہوں گے۔ پنت کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) فرنچائز دہلی کیپٹل (ڈی سی) کی کپتانی گزشتہ سیزن میں زخمی شریس ایر کی غیر موجودگی میں سونپی گئی تھی اور پونٹنگ کی قیادت والی ٹیم انتظامیہ کو اس کھلاڑی پر پورا بھروسہ ہے۔پونٹنگ نے ممبئی انڈینس کے خلاف آئی پی ایل 15 کے افتتاحی میچ سے پہلے کہاکہ آئی پی ایل جیسے دباؤ والے ٹورنامنٹ میں اس کردار میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ رشبھ آنے والے وقت میں بین الاقوامی کپتان بن سکتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں۔پونٹنگ کو یہ بھی لگتا ہے کہ پنت اور ریکارڈ پانچ بار کے چمپئن ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کے درمیان بہت سی مماثلت ہیں۔ انہوں نے روہت کے کیریئر کو دیکھا ہے جس میں وہ اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ ٹرافی کے ساتھ کپتان بنے۔انہوں نے کہاکہ اگرچہ میں نے اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ واقعی ایک جیسے ہیں۔ جب روہت نے ممبئی کی کپتانی شروع کی تو وہ بہت چھوٹے تھے اور انہوں نے اپنا بین الاقوامی کریئر تقریباً شروع کیا تھا۔ اس کی عمر شاید 23-24 سال ہوگی اور اسی طرح رشبھ کی عمر بھی۔پونٹنگ نے کہاکہ یہ دونوں بہت ملتے جلتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ دونوں اچھے پارٹنر ہیں اور انہوں نے کپتانی کے بارے میں بھی کچھ چیزیں شیئر کی ہوں گی۔

You may also like

Leave a Comment