رشبھ پنت کی ہندوستانی سرزمین پر پہلی سنچری

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بلے باز رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کی۔ ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی پہلی سنچری ہے جب کہ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بھی اسکور کی تھی ، لیکن انہوں نے یہ کارنامہ اوول میں سال 2018 میں انجام دیاتھا۔ اس وقت انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 114 رنز بنائے تھے۔رشبھ پنت نے چھکے ساتھ ہندوستانی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ انہوں نے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کی گیند پر چھکا لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا ۔ انہوں نے 115 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران انہوں نے 2 چھکے اور 13 چوکے لگائے۔ پنت نے بطور ہندوستانی وکٹ کیپر ٹیسٹ کرکٹ میں تیسری سنچری اسکور کی۔ انہوں نے یہ اپنے کیریئر کی 33 ویں ٹیسٹ اننگز میں انجام دیا جب کہ ساہا نے 50 اننگز میں تین ٹیسٹ سنچریاں اسکور کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایم ایس دھونی سب سے زیادہ سنچری بنانے کے ساتھ ہندوستان کے پہلے وکٹ کیپر ہیں ۔ انہوں نے 144 اننگز میں 6 سنچریاں بنائیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*