دہلی:ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ دہلی سے روڑکی جا رہے تھے۔ رشبھ کی کار ریلنگ سے ٹکرا گئی اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ پنت کے پاؤں اور سر پر زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔
ریشبھ پنت کو چوٹ کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے وقفہ دیا تھا۔ روزنامہ جاگرن کی خبر کے مطابق پنت دہلی سے گھر لوٹ رہے تھے۔ وہ روڑکی کے حمد پور جھال پہنچے تھے اور وہاں کار کو حادثہ پیش آیا۔ خبر کے مطابق انہیں تشویشناک حالت میں دہلی ریفر کر دیا گیا ہے۔ پنت کے ماتھے، کمر اور پاؤں پر زیادہ چوٹیں ہیں۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔ رشبھ کی پلاسٹک سرجری کی جا سکتی ہے۔
رشبھ کی کار ریلنگ سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ تاہم اس سے پہلے ہی رشبھ گاڑی سے باہر نکل گئے۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا گیا۔ اس کے بعد پنت کو اسپتال لے جایا گیا۔ انہیں دہلی روڈ پر واقع سکشم اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
اہم بات یہ ہے کہ رشبھ ٹیم انڈیا کے ساتھ بنگلہ دیش کے دورے پر گئے تھے۔ لیکن انجری کی وجہ سے انہیں بریک دیا گیا تھا۔ پنت کو سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔