Home قومی خبریں مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ کی سابق طالبات کی تقریب

مسلم یونی ورسٹی علی گڑھ کی سابق طالبات کی تقریب

by قندیل

دہلی اور این سی آر میں رہنے والی اے ایم یو کی سابق طالبات حال ہی میں India Habitat center میں لنچ پر یکجا ہوئیں۔کورونا کے ایک طویل وقفے کے بعد، یہ سب کے ساتھ مل بیٹھنے کا نہایت اہم موقع تھا ۔ تقریب کا مقصد اپنی مادر درس گاہ کو یاد کرنا، باہمی رابطے میں آ کر ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اپنی یونی ورسٹی کا ترانہ گانا تھا ۔ اس تقریب میں 150 سے زیادہ طالبات نے شرکت کی جو 1960 کی دہائی سے لے کر گذشتہ سال تک کے عرصے سے تعلق رکھتی تھیں ۔
اس موقع پر پدم شری ڈاکٹر نجمہ اختر (VC Jamia Millia Islamia)، محترمہ نائمہ گلریز (Principle (women’s college Aligarh، اور ڈاکٹر حمیدہ طارق (Paediatrician)، نے مہانان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ تینوں ہی اے ایم یو کی سابق طالبات ہیں اور اب درس و تدریس کے میدان میں اہم خدمات دے رہی ہیں۔
اچانک ہونے والی اس تقریب کا اہتمام زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سابق طالبات نے کیا تھا جن میں محترمہ شیبا جےراج پوری (Cuisine Curator) فریال شاداب (Golfer, India director of led by foundation) ، ہما خلیل (Author & film maker) صائمہ کامران (Designer, Home Chef)، مشرف تاج (Academician)، البینہ عباس (Academic director AAFT film city, Noida) ، ندا خانم (CHRO & Executive coach) ، صراط ریحان (Designer)، سبینہ کمال (Founder, CEO & chief digital officer Paytm ‘m Loyal) کے نام اہم ہیں۔
علاوہ ازیں دہلی این سی آر میں رہنے والی اے ایم یو کی سابق طالبات کی ایک ڈائڑکٹری بھی مرتب کی جا رہی ہے جس کے ذریعہ یہ تمام خواتین اپنے پیشوں اور دلچسپیوں کے مطابق رابطہ کاری کر سکیں گی۔

You may also like

Leave a Comment