مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے کامیاب طلبہ کو مبارکباددی
پھلواری شریف (پریس ریلیز): مدارس اسلامیہ اعلی تعلیمی واخلاقی قدروں کے امین ہیں ، یہاں کی تعلیم و تربیت سے طلبہ میں انسانیت ، زندگی گذارنے کے صحیح طریقے اور ملک وملت کے تئیں خدمت کا جو جذبہ پیدا ہوتا ہے ، اس کی مثالیں کم یاب ہیں ، مدرسہ وہ جگہ ہے جہاں سیکھنے ، پڑھنے پڑھانے اور انسانی عقل وفکر کو اللہ کے بتائے ہوئے طریقے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے سانچے میں ڈھالنے کا سلسلہ جاری ہوا ، امارت شرعیہ مدارس اسلامیہ کی خدمات ، جدوجہد اور تعلیم کی ترویج واشاعت میں ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، وہ بہت سارے مدارس کی سرپرستی کرتی ہے اور خود اس نے مدارس اسلامیہ کے تعاون سے وفاق المدارس الاسلامیہ کے نام سے آزاد مدارس کا ایک پلیٹ فارم بنارکھا ہے ، جس کا نصاب تعلیم ، نظام تعلیم اور نظام امتحان یکساں ہے ، ملحق مدارس کے امتحانات وفاق المدارس لیتی ہے ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مقدار خواندگی نصاب کی تکمیل ہوئی اور معیار تعلیم کو بڑھانے کی جدوجہد جاری ہے ، یہ مسابقہ اور کمپٹیشن کا زمانہ ہے ، طلبہ میں ان امتحانات کے ذریعہ بہار اور جھارکھنڈ کی سطح پر مسابقہ اور مقابلہ کامزاج بنتا ہے ، جس سے آئندہ ان کو بہت فائدہ پہونچتا ہے ، ان خیالات کا اظہار ناظم وفاق مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی صاحب نائب ناظم امارت شرعیہ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ، انہوں نے مزید فرمایا کہ وفاق سے ملحق مدارس اسلامیہ بہار ، اڈیشہ وجھار کھنڈ کے سالانہ امتحان ۱٤٤٤ھ کا رزلٹ جاری ہوچکا ہے ، اور ملحقہ مدارس کو ترسیل کا سلسلہ جاری ہے ، انشاءاللہ جلد ہی متعلقہ مدارس کو دستیاب ہوجائے گا ، مفتی صاحب نے کہا کہ ۱٤٤٤ھ میں کے سالانہ امتحان میں جن محنتی اور ذہین طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ، ان میں عربی اول میں جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور کے محمد راغب ، محمود عالم اور محمد عباد الرحمن نے بالترتیب اول ، دوم ، سوم پوزیشن ، عربی دوم کے محمد عمار خالد متعلم مدرسہ چشمہ فیض ململ مدہوبنی نے پہلی پوزیشن ، جبکہ مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ دربھنگہ کے بشارت اللہ اور محمد ارمان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن ، عربی سوم میں مدرسہ چشمہ فیض ململ مدہوبنی کے محمد کیف اور محمد سرور حسین نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن ، جبکہ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور کے محمد دانش نے تیسری پوزیشن ، عربی چہارم میں جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور کے ابو زید عالم اور علاء الدین نے بالترتیب اول اور دوم پوزیشن اور مدرسہ بشارت العلوم کھرایاں پتھرا دربھنگہ کے محمد کلیم اللہ نے بھی دوم پوزیشن ، جبکہ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور کے شمس الدین نے سوم پوزیشن ، عربی پنجم میں مدرسہ اسلامیہ شکر پور بھروارہ کے محمد انظار ، اسرائیل اور ابصار الدین نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن ، اور جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور کے محمد اسعد اللہ نے بھی سوم پوزیشن ، عربی ششم میں محمد معصوم اکرم متعلم جامعہ عربیہ مقیمیہ سرپنیا مشرقی چمپارن نے پہلی پوزیشن ، محمد سعد متعلم مدرسہ اسلامیہ محمود العلوم دملہ نے دوسری پوزیشن اور محمد فریاد متعلم جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور نے تیسری پوزیشن حاصل کی – مفتی صاحب نے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو نیک دعاؤں کے ساتھ مزید محنت سے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دی اور ان کے مخلص اساتذہ کرام اور ان کے سرپرستوں کو بھی مبارکبادی – یہ اطلاع مفتی محمد سعید کریمی رفیق وفاق المدارس الاسلامیہ نے دی ہے –