Home قومی خبریں لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد 

لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد 

by قندیل
لکھنؤ (پریس ریلیز): جمہوری اقدار کا تحفظ اور انکی بقاء ہم تمام باشندگان ہند کا فریضہ ہے ، آج جس وقت ہم جشن منارہے ہیں تو ہمارے لئے لازم ہے کہ ہم سنجیدگی کے ساتھ ملک سے عنقاء ہورہی جمہوری قدروں کی سالمیت کے لئے تگ و دو کریں اور اکابرین وطن کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انکے حقیقی خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔ ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی و سماجی رہنما اور لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا مفتی محمد علی نعیم رازی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کیا
اس سے قبل تقریب کا آغاز محمد عبید کی تلاوت اور محمد معراج کی نعت سے ہوا نیز مولانا رازی کے ہاتھوں پرچم کشائی عمل میں آئی نیز اکیڈمی کے طلبا و طالبات نے مشترکہ طور پر مختلف النوع ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔
اس موقعے پر معروف عالم دین مفتی عبد الله انجم مظاہری اور لکھنؤ اسلامک اکیڈمی کے سکریٹری برائے رابطہ عامہ حافظ سید محمد انس نے تفصیلی طور پر آزادی ہند میں علماء کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں تو یہ ہزاروں علماء کی شہادتوں کا نتیجہ ہے لہٰذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اکابر کی ان قربانیوں سے اپنی نسل کو واقف کرائیں تاکہ وہ اپنے اکابر کی تاریخ سے روشناس ہوکر اس سے سبق حاصل کریں۔
ادارے کے استاذ حافظ محمد ایوب کی صدارت اور شبینہ ایوب کی نظامت میں منعقدہ تقریب جشن کو ایڈووکیٹ محمد رشدان، محمد خالد قریشی، شائستہ انصاری، رخسار ایوب نے بھی خطاب کیا ، صدر تقریب کی دعاء اور حافظ سید محمد انس کے کلماتِ تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

You may also like

Leave a Comment