Home قومی خبریں ریلائنس جیو اور گوگل نے نیا کفایتی اسمارٹ فون’’ جیو فون۔ نیکسٹ‘‘لانچ کیا،10 ستمبر سے بازار میں دستیاب ہوگا

ریلائنس جیو اور گوگل نے نیا کفایتی اسمارٹ فون’’ جیو فون۔ نیکسٹ‘‘لانچ کیا،10 ستمبر سے بازار میں دستیاب ہوگا

by قندیل

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کی 44 ویں سالانہ عام سبھا میں چیئرمین مکیش امبانی نے ریلائنس جیو اور گوگل کی شراکت داری میں بنے نئے اسمارٹ فون’ جیو فون ۔ نیکسٹ‘ کا اعلان کیا۔ نیا اسمارٹ فون جیو اور گوگل کے فیچرز اور ایپس سے لیس ہوگا ۔ انڈرائیڈ بیسڈ اس سمارٹ فون کا آپریٹنگ سسٹم جیو اور گوگل نے مل کر ڈیولیپ کیا ہے۔ مکیش انبانی نے اعلان کیا کہ نیا سمارٹ فون عام آدمی کی جیب کے لحاظ سے بنایا گیاہے۔ یہ بے حد کفایتی ہوگا اور 10 ستمبر یعنی گنیش چترتھی سے بازار میں ملنے لگے گا۔ بھارتی بازار کیلئے خاص طور سے بنایا گیا جیو فون۔ نیکسٹ سمارٹ فون پر یوزرس گوگل پلے سے بھی ایپس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ سمارٹ فون میں بہترین کیمرہ اور اینڈرائڈ اپ ڈیٹ بھی ملیں گے۔ فلی فیچرڈ اس سمارٹ فون کو مکیش امبانی نے بھارت کا ہی نہیں دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون بتایا۔ گذشتہ سال ہی ریلائنس جیو نے گوگل کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے نئے سمارٹ فون کے بارے میں کہا کہ ’’ ہمارا اگلا قدم گوگل اور جیو کے ساتھ مل کر بنائے گئے ایک نئے کفایتی جیوا سمارٹ فون کے ساتھ شروع ہوسکتاہے۔ یہ بھارت کیلئے بنایا گیا ہے اور یہ ان لاکھوں نئے یوزرس کیلئے نئے امکانات کھولے گا جو پہلی بار انٹر نیٹ کا تجربہ کریں گے۔ گوگل کلاوڈ اور جیو کے بیچ ایک نئی 5G شراکت داری ایک ارب سے زیادہ بھارتیوں کو تیز انٹر نیٹ سے جڑنے میں مدد کرے گی اور بھارت کے ڈیجٹیلائزیشن کے آئندہ مرحلہ کی بنیاد رکھے گی۔‘‘ چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ’ 5G ایکو سسٹم ڈیولیپ کرنے کے اور 5G ایکویپمنٹ کی ایک سیریز ڈیولیپ کرنے کیلئے ہم گلوبل پارٹنر شپ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ Jio نہ صرف بھارت کو 2G سے نجات دلانے کیلئے کام کررہا ہے بلکہ 5G سے لیس بھی کررہا ہے۔‘‘حالانکہ جیو فون ۔ نیکسٹ کی قیمتوں کے بارے میں خلاصہ نہیں کیا گیا ہے لیکن ماہرین کاماننا ہے کہ اس کی قیمت کافی کم رکھی جائے گی۔ جیو۔ گوگل کا اینڈرائڈ بیسڈ سمارٹ فون جیو فون۔ نیکسٹ گیم چینجر ثابت ہوگا۔ یہ ان 30 کروڑ لوگوں کی زندگی بدل سکتا ہے جن کے ہاتھ میں ابھی بھی 2G موبائل سیٹ ہے۔ تیز سپیڈ بڑھیا آپریٹنگ سسٹم اور کفایتی دام کے دم پر جیو ۔ گوگل کا نیا سمارٹ فون کروڑوں نئے گراہکوں سے ریلائنس جیو کی جھولی بھر سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment