Home قومی خبریں ریلائنس جیو بھارت میں 5 جی لانچ کرنے کے لیے تیار

ریلائنس جیو بھارت میں 5 جی لانچ کرنے کے لیے تیار

by قندیل

ممبئی:ریلائنس گروپ کے چیئرمین مکیش امبانی نے اعلان کیاہے کہ گروپ کی ڈیجیٹل ونگ جیو ملک میں مکمل طور پر مربوط 5G ٹیلی مواصلات کی ٹکنالوجی تیار کررہا ہے۔ بدھ کے روز ریلائنس انڈسٹریزکی سالانہ عام میٹنگ میں امبانی نے کہاہے کہ جیونے 5 جی ٹکنالوجی کو ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ 5 جی اسپیکٹرم جیسے ہی دستیاب ہوگا ، آزمائش کے لیے تیارہوجائے گا اور اگلے سال فیلڈ ڈویلپمنٹ کے لیے تیارہوسکتاہے۔اہم بات یہ ہے کہ جی یوکے عالمی 4G اور فائبر نیٹ ورک میں متعدد بنیادی سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز اور اجزاء شامل ہیں۔امبانی نے کہا ہے کہ اگلے تین سالوں میں جیو آدھے ارب (50 کروڑ) موبائل صارفین، ایک ارب اسمارٹ سینسر اور پانچ کروڑ گھریلو اور تجارتی تنصیبات سے رابطہ قائم کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment