Home قومی خبریں رواں برس 179 پروفیشنل کالجزبندہوگئے:اے آئی سی ٹی ای

رواں برس 179 پروفیشنل کالجزبندہوگئے:اے آئی سی ٹی ای

by قندیل

نئی دہلی:آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے مطابق انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ اور بزنس اسکول سمیت 180 کے قریب پروفیشنل کالجز 2020-21 تعلیمی سال میں بندہوئے ہیں۔ پچھلے نوسالوں میں اتنے سارے ادارے کبھی بندنہیں ہوئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ، 179 انسٹی ٹیوٹ کے بندہونے کے علاوہ کم از کم 134 انسٹی ٹیوٹ نے گذشتہ پانچ سالوں میں بڑی تعداد میں خالی نشستوں کے پیش نظر اس سال تعلیمی سیشن کے لیے منظوری نہیں مانگی ہے۔نیز کم از کم 44 اداروں کو منظوری نہیں مل سکی یا تکنیکی ایجوکیشن ریگولیٹر کی جانب سے تعزیراتی کارروائی کی وجہ سے انہیں دی گئی منظوری واپس لے لی گئی۔سال 2020-21 تعلیمی سال میں ، فارمیسی اور فن تعمیر کے اداروں میں اے آئی سی ٹی ای کی منظور شدہ کل 1.09 لاکھ نشستوں کو کم کیا گیا ہے۔اے آئی سی ٹی ای کے ایک سینئرعہدیدارنے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تعلیمی سال 2020-2021 سے موجودہ اور نئے فن تعمیر اور فارمیسی کالجوں کے لیے بالترتیب ہندوستان کی آرکیٹیکچر کونسل اور فارمیسی کونسل آف انڈیاکی منظوری لازمی ہوگی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 762 کالجوں میں سے 69000 نشستیں کم کردی گئی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment