روی شنکرپرسادنے فیس بک اور گوگل کی تعریف کی

نئی دہلی:مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے آج سہ پہر میں کہا کہ حکومت کے آئی ٹی کے نئے قوانین کے نفاذ کے بعد گوگل ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے قابل اعتراض پوسٹس کو ہٹاناشفافیت کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ نیوز ایجنسی نے فیس بک کی پہلی تعمیل رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فیس بک نے 30 ملین سے زائد پوسٹوں کے خلاف کارروائی کی ہے ، جب کہ فیس بک کے زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے 15 مئی سے 15 جون کے درمیان تقریباََ 20 لاکھ پوسٹوں کے خلاف کارروائی کی۔ سرچ انجن گوگل نے یوٹیوب سمیت اپنی مصنوعات سے 59350 لنکس کو ہٹا دیاہے۔روی شنکر پرساد نے آج ٹویٹ کیاہے کہ گوگل ، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے اہم آئی ٹی قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ آئی ٹی کے قواعد کے مطابق ان کی طرف سے شائع کردہ قابل اعتراض اعتراضات کو رضاکارانہ طور پر ہٹانے کے بارے میں پہلی تعمیل رپورٹ۔ اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔