Home اسپورٹس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں رویندر جڈیجہ سرفہرست آل راؤنڈر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں رویندر جڈیجہ سرفہرست آل راؤنڈر

by قندیل

دبئی :ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی رویندرا جڈیجہ ایک بار پھر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہترین آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔ آئی سی سی نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے اور روی چندرن اشون تیسرے نمبر پر ہیں۔ جڈیجہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گیند اور بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلے میچ میں ناقابل شکست 175 رنز بنائے جبکہ 9 وکٹیں حاصل کیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ہندوستان کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے۔ روہت شرما 7ویں، وراٹ کوہلی 9ویں اور رشبھ پنت 10ویں نمبر پر ہیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔گیندبازوںکی بات کریں تو آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنس آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ ہندوستان کے روی چندرن اشون اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ گیند بازوں کی فہرست میں دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا پانچ مقام کے فادئے کے ساتھ ٹاپ 10 میں پہنچ گئے ہیں۔ بولنگ کی فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی ایک مقام کے نقصان کے ساتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کے بابر اعظم کو ہوا ہے۔ بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت بدھ کو جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بابر ٹاپ 10 بلے بازوں میں پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے بھی بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ رضوان آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مشترکہ طور پر 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ عثمان خواجہ 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment